Social

مسلم لیگ ن لاہور کے زیراہتمام نصیرآباد میں جشن آزادی کے حوالےسے تقریب



مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام نصیرآباد میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر لیگی رہنما خواجہ احمد حسان سمیت دیگر نے پرچم کشائی کی ۔



ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور نصیرآباد میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،وفاقی وزیر تجاورت پرویزملک، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر، خواجہ احمدحسان، مہراشتیاق احمد، یاسین سوہل، مئیرلاہور کرنل رمبشر جاوید سمیت دیگر نے پرچم کشائی کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، لیگی رہنما خواجہ احمدحسان،مہراشتیاق احمد اورکرنل رمبشرجاوید کا کہنا تھا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہم سب نے ملکر ملک کو قائد کا پاکستان بنانا ہے۔

ایم پی اے شہزاد منشی اور لیگی رہنما سیدتوصیف شاہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو قائد کا پاکستان بنائیں گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماوں نےاس موقع پرجشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا جبکہ لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ وطن عزیز بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل ہواہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ اس کی تعمیروترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv