جشن آزادی کی بڑی خوشیاں،ملک کی سترویں سالگرہ زندہ دلان لاہور پرجوش طریقے سے منانے میں مصروف،بچے بڑے اور فیملیز کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی۔
ذرائع کے مطابق ہمارا پاکستان سب کا پاکستان،پاکستان کی سترویں سالگرہ کے موقع پر بارہ بجتے ہی زندہ دلان لاہور جشن منانے کے لیے سڑکوں پر امڈ آئے۔
جشن آزادی منانے کے لیے کوئی گاڑیوں پر تو کوئی موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتا رہا جبکہ بچے پاکستانی پرچم چہرے پر پینٹ کروا کر محبت کا اظہار کرتے رہے۔
پاکستان کی سترویں سالگرہ پر جہاں لاہوری جشن منانے میں مصروف ہیں وہیں شہر کو بھی خوبصورت برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے، لاہوریوں کی وطن عزیز سے محبت ان کی زندہ دلی کا ثبوت ہے لاہوری جشن منانے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیتے۔
Comments