ملک کا سیاسی ماحول گرم، پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی، سابق صدر آصف علی زرداری ( Asif Ali Zardari ) نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، وہ لاہور میں پارٹی کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، آصف علی زرداری موجودہ سیاسی حالات میں پارٹی رہنمائوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، سابق صدر پارٹی رہنما چوہدری منظور کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے قصور بھی جائیں گے۔
Comments