Social

پی سی بی کے معیار پر پورا نہیں اتر سکا: عمر اکمل

کرکٹر عمر اکمل نے تسلیم کیا ہے کہ فٹنس سے متعلق پی سی بی کے معیار پر پورا نہیں اتر سکا تاہم اپنی فٹنس کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہوں اور بہت جلد کم بیک کروں گا۔ پاکستان کی70ویں سالگرہ کے موقع پر بیورو میں مقیم بچوں کیلئے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ اسلم، ڈائریکٹر پروگرا م عامر چشتی اور بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فٹنس سے متعلق پی سی بی کے معیار پر پورا نہیں اترسکا جس پر کام کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بورڈ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام کرتے ہیں اور برطانیہ میں علاج کے بعد فٹنس میں بہتری آئی ہے جلد کم بیک کریں گے۔

جشن آزادی کے موقع پر عمر اکمل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ننھے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور تحائف بھی تقسیم کیے۔قبل ازیں بچوں کی جانب سے ٹیبلو اور ملی نغموں کی پر فارمنس کو بہت سراہا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیوروکا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقریب منانے کا مقصد بچوں کو پاکستان اور اس کی آزادی کے متعلق آگاہی دینا تھا۔

عمر اکمل نے اس موقع پر کہا کہ انھیں بچوں کے ساتھ جشن آذادی کی خوشیاں منا کر بہت اچھا لگا۔

تقریب کے اختتام پرڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور عمر اکمل نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور کیک کاٹا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv