پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے بیرونی طاقتوں کی غلامی سے نجات حاصل کرلی ہے لیکن ابھی ملک کے اندر کرپٹ اور جابر حکمرانوں سے نجات پانا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے جسے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ قیام پاکستان کا ایک مقصد اور نظریہ تھا ،پاکستان حاصل تو کرلیا گیا بیرونی طاقتوں کی غلامی سے نجات تو مل گئی لیکن ملک کے اندر کرپٹ طاقتوں سے نجات پانا ابھی باقی ہے۔ منزل دور ہے لیکن اسے حاصل کرنا ممکن ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 17 جون کو جن لوگوں نے قربانیاں دیں وہ بھی قائد اعظم کے پاکستان کے حصول کے لیے دیں اور انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Comments