Social

بیٹی کو شریک جرم کیا، نوازشریف صرف انتشار چاہتے ہیں: چودھری شجاعت

ڈیوس روڈ مسلم لیگ ہاوس، پرچم کشائی کی تقریب،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نوازشریف صرف انتشار چاہتے ہیں ، وہ پوچھتے ہیں کہ انکا قصور کیا ہے جبکہ بچے بچے کی زبان پر ہے کہ نواز شریف اور انکے خاندان نے چوری کی ہے، نوازشریف نے اپنی چوری میں بیٹی کو شریک جرم کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ہاوس میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریب جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کا آغاز مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پرچم کشائی سے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تمام بددیانتی قوم کے سامنے آگئی ہے انہوں نے اپنی بیٹی کو اپنے جرم میں شریک کیا ہے ۔پوچھتے ہیں کہ میرا قصور کیا ہے جبکہ بچے بچے کی زبان پر ہے کہ انہوں نے اور انکے خاندان نے چوری کی ہے۔

مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرونگا لیکن لاہور آنے تک عدلیہ کی تذلیل کی گئی۔ عدلیہ اس پر انہیں دو تین سال کی قید بھی دے سکتی ہے۔ ہمیں نیا پاکستان نہیں بلکہ وہی پاکستان چاہئے جو قائد اعظم نے بنایا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv