Social

63،62 نکالنے سےنواز شریف نے منع کیا آج خود شکار ہوگے ،راجہ پرویزاشرف

لاہور : سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے63،62 نکالنے سے منع کیا آج خود شکار ہوئے، نواز شریف نے قومی اداروں کو نشانہ بنا کر بیس کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جب یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا گیا اور دیگر رہنماؤں کو عدالت نے سزائیں دیں تو پیپلز پارٹی نے ریلی نہیں نکالی تھی۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جس طرح قومی اداروں کو نشانہ بنایا، اس سے 20 کروڑ عوام کی توہین ہوئی ہے، کیا ہم نےقومی اداروں کی تضحیک کی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جب نیب کو نواز شریف کے خلاف ریفرنس بھیجا تو نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، یہ دوہرا معیار کیوں ہے؟ میرا اور یوسف رضا گیلانی کانام اب تک ای سی ایل میں ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا نواز شریف اور اسکی فیملی کو تفتیش سے گزرنا ہے، ان کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیئے، نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے پر وزارت داخلہ نےنوٹس نہیں لیا، میرا اور یوسف رضا گیلانی کانام اب تک ای سی ایل میں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 62،63 کی آمرانہ شق سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے کے لئے تھی، میں نے کہا تھا آرٹیکل 62 اور 63 کو آئین سے نکالا جائے لیکن میاں صاحب اسے برقرار رکھنے پر بضد تھے، آج وہ خود 62، 63 کا شکار ہوگئے، آئین اور قانون کے راستے پر چلنا ہی ہماری ذمہ داری ہے، ہم نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کی ہے۔

اس قبل عدالت نے نیب کو سابق وزیراعظم کے وکیل کو ریفرینس کی واضح نقول دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت انیس سمتبر تک ملتوی کر دی ، راجہ پرویز اشرف پر گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv