Social

سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواستیں دائر: نااہل سابق وزیراعظم

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پانامہ کیس میں نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، فیصلے پر نظرثانی کی تین درخواستیں دائر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی جانب سے پاناماکیس کے فیصلے کیخلاف مجموعی طور پر تین نظرثانی درخواست دائر کی گئیں، شیخ رشید، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الگ الگ درخواستیں دائر کی۔

نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں، دائر درخواست چونتیس صفحات پر مشتمل ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ وصول نہ کی گئی تنخواہ پر نا اہل نہیں کیا جا سکتا، تعین کرنا ضروری تھا، تنخواہ ظاہر نہ کرنے کی وجہ کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جس بنیاد پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا، درخواست میں شامل نہیں تھا، اثاثے ظاہر نہ کرنے سے متعلق متعلقہ فورم موجود ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ نگران جج کی تعیناتی سے عدالت کا کردار شکایت کنندہ کا لگتا ہے، جےآئی ٹی کے تعریف کرنے سے فیئر ٹرائل کا حق متاثر ہوگا، نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دینا اختیارات سے تجاوز ہے۔

درخواست میں عدالتی فیصلے کے پیراگراف نمبر چھ کو حذف کرنے کی استدعا بھی کی گئی


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv