Social

بے نظیرانٹرنیشل ائیرپورٹ، سافرسے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

راولپنڈی: بے نظیر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف (ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس) نے کارروائی کرتے ہوئے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 741 کے ذریعے جدہ جانے والے مسافر ذابت الرحمان سے بھاری مقدارمیں آئس ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرنے ایک کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن شلوار کے پائنچوں میں چھپا رکھی تھی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 1 کروڑروپے سے زیادہ ہے، ملزم ہنگو کا رہائشی ہے جسے گرفتارکرکے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv