فکسنگ میں ملوث شری شانتھ نے بھی پابندی کی زنجیریں توڑ دیں۔
بھارتی پیسر شری شانتھ نے ایک نمائشی میچ میں حصہ لیا جو سنگرز الیون اور پروڈیوسر الیون کے درمیان کھیلا گیا، شری شانتھ نے 4 برس بعد کرکٹ فیلڈ میں قدم رکھا ہے، اس موقع پر دونوں ٹیموں کی جانب سے انھیں پھول بھی پیش کیے گئے۔
واضح رہے کہ شری شانتھ پر فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ان پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
Comments