مبئی: بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کا اہم حصہ سمجھے جانے والے نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی۔
سابق بھارتی کرکٹر، سیاست دان اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو کامیڈی شو ’’کپل شرما شو‘‘ کا اہم حصہ ہیں اور شو کے دوران اپنے چٹکلوں اور شاعری کے باعث شہرت رکھتے ہیں مگر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سدھو نے شو سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو طبیعت میں خرابی کے باعث چند پروگرامز میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ کپل شرما کی پرانی دوست اور کئی کامیڈی پروگرامز میں جج کے فرائض انجام دینے والی ارچنا پورن سنگھ کو ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ بنایا گیا جو کئی بار ’کامیڈی سرکس‘ میں کپل شرما کو جج کر چکی ہیں
Comments