Social

یونان کی حکومت نے مزید 25 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا

(نبیل ملک) غیر قانونی راستوں اور انسانی اسمگلرو ں کی مدد سے یورپ داخلے کی کوشش کرنے والے مزید پچیس پاکستانیوں کو یونان کی حکومت نے تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد اپنے ملک سے بے دخل کر دیا ہے جنہیں ایئرپورٹ پہنچتے ہی امیگریشن حکام نے گرفتار کر کےجیل منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق یونان کی حکومت نے مزید پچیس پاکستانیوں کو تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد اپنے ملک سے بے دخل کر دیا ہے، یونان سے بے دخل کیے گئے پاکستانی گلف ایئرلائنز کی پرواز 764 کے ذریعے براستہ بحرین، لاہور بھجوائے گئے جنہیں ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے طیارے سے اترتے ھی گرفتار کر لیا اور قیدیوں کی بس میں ڈال کر لاہور ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق یونان سے بے دخل کیے جانے والے پچیس پاکستانی مختلف انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے ادا کر کے مختلف زمینی اور سمندری راستوں کی مدد سے یورپ جانے کی کوشش کر رھے تھے جن کے خلاف قانون کے مطابق کاررروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv