Social

اسپاٹ فکسنگ: خالد لطیف ٹریبیونل میں حتمی دلائل دینے پر آمادہ

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹریبیونل کی کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد اب حتمی دلائل دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے بار بار یوٹرن لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریبیونل کی کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد اب وہ حتمی دلائل دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر کے وکیل بدر عالم نے جواب تیار کر لیا جس میں کرکٹر کے پرانے موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ٹریبیونل کی کارروائی غیرقانونی ہے اور ہمیں گواہان سے جرح کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
کرکٹر حتمی دلائل جمع کروانے کیلیے ٹریبیونل سے 2 مرتبہ مہلت طلب کر چکے ہیں جبکہ ٹریبونل نے خالد لطیف کو 22 اگست کو دلائل جمع کرانے کا آخری موقع دیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv