Social

یسکو کا موبائل میٹر ریڈنگ منصوبہ ناکام ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے

لیسکو کی بجلی چوری اور اووربلنگ روکنے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبہ ناکام ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے،ریڈنگ سیکشن کے کے موبائل خراب جبکہ اونچائی پر میٹرز کی تنصیب بھی منصوبے میں آڑے آنے لگی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کا موبائل میٹر ریڈنگ منصوبہ ناکام ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں،دو سال قبل کمپنی نے بجلی چوری اور اووربلنگ روکنے کے لئے منصوبہ بنایا تھا،موبائل فونز خراب ہونے کی وجہ سے میٹر ریڈنگ لینے میں مشکلات درپیش ہیں، موبائل خراب ہونے کی وجہ سے میٹر ریڈر ذاتی موبائل استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن ونگ کے افسران نے موبائل فونز خراب ہونے پر اعلیٰ افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ موبائل فونز کو فوری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اس کیساتھ ساتھ زیادہ اونچائی پر نصب میٹرز بھی منصوبے میں آڑے آنے لگے ہیں،اونچائی زیادہ ہونے سے تصویر لینے میں دشواری کا سامنا ہے، مشکلات کے باوجود میٹرز کی مناسب جگہ پر تنصیب کے لئے اقدامات نہ کئے جا سکے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv