Social

مقبوضہ کشمیر کی کہانی پر مبنی سٹیج ڈرامہ’’آذادی‘‘ دیکھانے کا اہتمام

پنجاب امن کونسل برائے بین المذاہب اور سیماب پروڈکشن کے زیر اہتمام پلاک میں مقبوضہ کشمیر کی کہانی پر مبنی سٹیج ڈرامہ ’’آذادی‘‘ دیکھایا گیا۔ فنکاروں کی پرفارمنس نے شائقین کو رلانے پر مجبورکردیا۔

سیماب پروڈکشن کے زیر اہتمام ہونے والے خصوصی سٹیج ڈرامے’’آذادی‘‘ کو دیکھنے شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے۔ڈرامے کی کہانی مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کی کہانی پر مبنی ہے جس میں بھارتی فوج کے مظالم کو بھی نمایا ں کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں جہاں آزادی کی تحریک کو نمایاں کیا گیا ہے وہیں آزادی جیسی نعمت کو بھی دکھایا گیا ہے۔ ایسے ڈراموں کی نمائش سے جہاں شائقین کو مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہی ہوگی وہیں آزادی کی تحریک کو بڑھاوا بھی ملے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv