Social

وکلاء کی ہڑتال،سیشن عدالت میں کام ٹھپ،سائلین پریشان

موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سیشن عدالت میں سائلین کاتورش لگ گیا لیکن ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، سائلین عدالتوں کے باہراپنے وکلاء کا انتظارکرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق موسم گرما کی تیس روزہ تعطیلات ختم ہونے کے بعد سیشن عدالت میں کام شروع ہوگیا لیکن وکلاء کی ہڑتال سے مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، عدالتی اہلکارپیشی کے لیے آوازیں لگاتے رہے لیکن کوئی بھی وکیل پیش نہ ہوا۔

بنچ اور بار تنازعے پر پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی رکھی تھی جس پر وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے، سائلین کوایک بار پھر مایوس لوٹنا پڑا۔

سائلین نے وکلاء تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ہڑتال کر کے انہیں پریشان نہ کریں، مطالبات کی منظوری کیلئے کوئی اور طریقہ اختیار کیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv