Social

سعودی عرب میں 22 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے

حج 2017کے لے سعودی عرب جانے والے عازمین میں سے 22 پاکستانی عازمین مکہ مکرمہ میں وفات پاگئے تاہم فوت ہونے والوں کو جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری و نجی اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طورپر ایک لاکھ 33 ہزار868 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار705 جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 45 ہزار 163 عازمین مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کاکہنا تھاکہ مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے معاونین عازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں، 1256 عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق راستہ بھول جانے والے18عازمین حج کو ان کی اقامت گاہ تک پہنچایا گیا، حرم گائیڈز نے 9285 عازمین کی رہنمائی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر 623 شکایات میں سے 446 کا ازالہ کر دیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv