Social

افغانستان کو امریکا کا قبرستان بنادیں گے، طالبان کا ٹرمپ کو انتباہ

افغان طالبان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگرامریکی افواج نہ نکالی گئیں تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنادیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید ہزاروں فوجیوں کو افغانستان بھیجنے کی منظوری دیے جانے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر امریکا نے افغانستان سے اپنی فوج نہ نکالی تو جلد افغانستان 21 ویں صدی کی اس سپرپاور کا ایک اور قبرستان بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو جنگ جاری رکھنے کے بجائے افغانستان سے انخلا کی حکمت عملی بنانی چاہیے، جب تک ہماری سرزمین پر ایک امریکی فوجی بھی موجود رہے گا اور ہم پر جنگ مسلط رکھی جائے گی تو ہم بلند حوصلوں کے ساتھ جہاد کو جاری رکھیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے نئی حکمت عملی کو مبہم اور گھسی پٹی قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی تقریر بہت غیر واضح تھی جس میں کوئی نئی بات نہ تھی۔ طالبان کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹرمپ نے محض جارج ڈبلیو بش سمیت اپنے پیش روؤں کی جارحانہ روش کو جاری رکھا ہوا ہے، جس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہ صرف اپنے فوجی ضائع کررہے ہیں اور ہمیں اپنے ملک کا دفاع کرنا آتا ہے، ہم کئی نسلوں سے یہ جنگ لڑ رہے ہیں، ہم خوفزدہ نہیں، ہمارے حوصلے تازہ ہیں اور آخری سانس تک جنگ جاری رکھیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv