Social

پاکستان اور چین کا افغانستان میں امن واستحکام کیلیے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین نے افغانستان میں امن واستحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی جب کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے افغانستان میں امن واستحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سہ فریقی مذاکرات پر زور دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ تمام باہمی دلچسپی کے امور پرکھڑا رہے گا۔

دوسری جانب چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں عالمی برادری پاکستان کی ان کوششوں کومکمل طورپرتسلیم کرے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv