Social

گوگل نے نئے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نام کا اعلان کردیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے نئے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم ’’اینڈروئیڈ O‘‘ کا آفیشل نام جاری کردیا۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا نام ’’اینڈروئیڈ اوریو 8.0‘‘ ہوگا۔ اس طرح گوگل نے اپنے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کو کسی میٹھی چیز کا نام دینے کی روایت برقرار رکھی ہے، اس سے قبل اینڈروئیڈ ورژن کے نام بھی نوگاٹ، مارش میلو، لالی پاپ، کِٹ کیٹ، جیلی بین وغیرہ رکھے جاچکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل اپنے آپریٹنگ سسٹم کو ہمیشہ میٹھی چیزوں کے نام ہی دیتا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے تین برس قبل اپنے انٹرویو میں اس کی وجہ یہ بیان کی تھی کہ چونکہ اینڈروئیڈ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس میں موجود ہے اور اس کی وجہ سے صارفین کی زندگی میں خوشیاں آتی ہیں لہٰذا خوشی کے موقع پر میٹھا ضروری ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے آپریٹنگ سسٹم کو میٹھی چیز کا نام دیتے ہیں۔

گوگل کا نیا اینڈروئیڈ اوریو سسٹم ممکنہ طور پر گوگل کے اسمارٹ فونز پکسل اور نیکسس ڈیوائسس میں پہلی بار متعارف کرایا جائے گا۔ اینڈروئیڈ او میں متعدد نئے فیچرز بھی ڈالے گئے ہیں جن میں مختلف ایپس کو فون میں انسٹال کی بغیر ہی استعمال کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv