Social

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
چئیرمین نیپرا طارق ستوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں جولائی کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 70 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔
نیپرا نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا جب کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv