Social

تائیوانی نرس اپنی خوبصورتی کی بدولت فلمی ستاروں سے زیادہ مقبول

کہتے ہیں خوبصورتی کسی کی میراث نہیں ہوتی کیا امیر کیا غریب، قدرت ہر ایک کو دل کھول کر خوبصورتی بانٹتی ہے لیکن اسے اجاگر ہر کوئی نہیں کرسکتا اور جو ایسا کرلے اس کا دیوانہ سارا زمانہ ہوجاتا ہے، ایسا ہی کچھ تائیوان کی ایک نرس کے ساتھ بھی ہوا ہے جو کہ صرف اپنی خوبصورتی ہی کی بدولت سوشل میڈیا پر کئی مقبول فلمی ستاروں سے زیادہ مشہور ہے۔

23 سالہ سیرینا لن تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے ایک مشہور اسپتال میں نرس ہیں لیکن فارغ وقت میں ان کا شوق اپنا حسین اور گلیمر سے بھرپور سراپا کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا ہے۔ سیرینا سوشل میڈیا میں بھی کافی مقبول ہیں، انساٹا گرام میں صرف 123 پوسٹس پر ہی ان کے فالوورز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، سیرینا کو دنیا کی خوبصورت ترین نرس کہا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ سیرینا کو انساٹاگرام نے باقاعدہ سیلیبریٹی (اہم شخصیت) کا درجہ دے دیا ہے۔ انہیں دنیا کی پہلی نرس مانا جارہا ہے جسے انسٹاگرام نے یہ اسٹیٹس دیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv