طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 50 پروازیں متاثرہوئیں جن میں سے پچیس منسوخ جبکہ پچیس تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
لاہور ایئر پورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز پی کے 725 اور ریاض سے آنے والی پرواز پی کے 726 منسوخ ہوئی، پی آئی اے کی اوسلو سے آنے والی پرواز پی کے752 اور ابو طہبی سے آنے والے پرواز پی کے 264 منسوخ ہو گیئں۔
پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی اور پھر کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 منسوخ ہوئی جبکہ کوالالمپور سے آنے والی اور پھر کراچی جانے والی پرواز پی کے 899 منسوخ ہوئی۔پی آئی اے کی سلالہ جانے والی پرواز پی کے 235 اور سلالہ سے آنے والی پرواز پی کے 236 منسوخ ہوئی اور کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 312 اور کراچی جانے والی پرواز 313 منسوخ ہوگئی۔
پی آئی اے کی اسلام آباد جانےوالی 645 اور واپس آنے والی پی آئی اے کی پرواز 655 منسوخ ہوئی، ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز470 اور جدہ آنے والی پرواز 471 منسوخ ہوگئی۔
ایئر بلیو کی ابو ظہبی جانےوا لی پرواز430 اور واپس آنے اولی 431 منسوخ ہوگئی۔کراچی سے آنے والی پرواز 404 جبکہ جانے والی پرواز 405 بھی منسوخ ہوئی۔
شارجہ سے آنے والی413 اور شاہین ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 730 منسوخ ہوگئی۔شاہین ائیر کی چین کے شہر گابگ ژو جانے والی پرواز 892 اور گانگ ژو سے آنے والی پرواز891 بھی منسوخ ہو گئیں، پی آئی اے ، سعودی ایئر، امارات ایئر، اتحاد ایئر، کویت ایئر، ایئر بلیو، عمان ایئر کی معردد پراوز بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
Comments