مغلپورہ اور غازی آباد کے علاقے میں باولے کتے نے گلی میں کھیلتے ہوئے بارہ بچوں کو کاٹ لیا، بچوں کو سروسز ہستپال میں طبی امداد دی گئی۔
سروسز ہستپال انتظامیہ کے مطابق کتے کاٹنے والوں میں فتح گڑھ کا 7 سالہ نادر، لال پل کا 4 سالہ شان علی، فتح گڑھ کا 3 سالہ مصطفی اور رام گڑھ کا 18 سالہ عاصم سمیت دیگر شامل ہیں۔ متاثرہ بچوں کے لواحقین کے مطابق باولے کتے نے مغلپورہ اور غازی آباد کےعلاقے میں بچوں کو کاٹا۔ تاہم انتظامیہ کی طرف سے اب تک باولے کتے کو تلف نہیں کیا۔
Comments