Social

موجودہ حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا: چودھری پرویز الہیٰ

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی (chaudhry Pervaiz Elahi) نے کہا کہ ہمارے دور میں میٹرک تک تعلیم کو مفت کیا گیا موجودہ حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب میں میٹرک تک تعلیم اور کتابیں مفت کر دی تھیں، غریب بچیوں کیلئے ماہانہ تعلیمی وظائف مقررکیے جن کی وجہ سے 15لاکھ بچیاں پہلی بار سکول داخل ہوئیں، ڈیڑھ ارب کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال قائم کیا جس میں بچوں کے امراض قلب کا بندوبست بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب ہمارے دور میں باقی پنجاب کے برابر ترقی کر رہا تھا، ہم نے جنوبی پنجاب میں 5سال میں 55سال جتنے کام کیے اور ہمارے یہ کام آج بھی بولتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شہبازشریف کی طرح صرف اشتہار بازی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی خدمت کی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv