Social

نوازشریف کےاعمال کی وجہ سےامریکی صدر آنکھیں دکھارہا ہے:آصف علی زرداری

چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس ، ڈونلڈ ٹرمپ پیپلز پارٹی کی تنقید کے نشانے پر، آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہمیں آنکھیں مت دیکھائے اگر جنگ کرنی ہے تو جاکر افغانستان سے کرے۔ بلاول بولے آصف علی زرداری نے ہی امریکیوں سے سلالہ ایئر بیس خالی کروائی، بلاول بھٹو نے این اے ایک سو بیس کو پارٹی الیکشن قرار دے دیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹوکی زیر صدارت اجلاس ہوا، جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے اعمال کی وجہ سے آج امریکی صدر آنکھیں دکھا رہا ہے۔ ٹرمپ میں ہمت ہے تو پاکستان میں فوجی اتار کر دیکھائیں۔ افغانستان تو سنبھال نہیں سکے، امریکہ کے پاس کونا رہ گیا ہے باقی پر طالبان قابض ہیں۔ امریکہ نے مفت میں ہمارے روڈ استعمال کر کے تباہ کر دئیے۔ ہمیں موقعہ ملا تو امریکہ سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ جمہوریت کی خاطر نواز شریف کا ساتھ بھی دیا۔ نواز شریف کے اپنے اعمال اچھے نہیں تھےکہ پانچ سال پورے کرے۔

بلاول بھٹو نے این ایک سو بیس کے الیکشن کو پارٹی الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل میر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں، ان کی ہر ممکن حمایت کی جائے، کارکن این اے 120 میں جیت کے لیے پوری جان لگا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف پیپلزپارٹی ہی امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے۔ آصف زرداری نے کبھی امریکی دباؤ قبول نہیں کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ این اے ایک سو بیس کے الیکشن کو پارٹی اور کارکنوں کا الیکشن سمجھتے ہوئے مہم میں بھرپور حصہ لے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv