Social

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے میڈیکل ٹیسٹ کی ایک رپورٹ آگئی، جس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر ہے۔ میڈیکل ٹیسٹ کی ابھی دو رپورٹس آنا باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم کے گلے کے کینسر کی تشخیص لندن میں ہوئی، بیگم کلثوم نواز کی 2 میڈیکل رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا کینسر قابل اعلاج ہے۔ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز کو مکمل آرام اور اعلاج کا مشورہ دیا ہے اسلیے وہ اب این اے 120 کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گی۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا گیا تھا جسے بعد میں تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے منظور کر لیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv