Social

پنجاب گورنمنٹ ایمپلائزسوسائٹی، مویشی منڈی میں سہولیات کا فقدان

پنجاب گورنمنٹ ایمپلائزسوسائٹی میں لگائی گئی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے لئے سہولیات کا فقدان،لائیو سٹاک کے کیمپ کے باوجود جانور ویکسینیشن سے محروم ہیں۔ جانوروں کے ساتھ شہریوں کوبھی پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔

کالج روڈپرپنجاب گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ سوسائٹی میں لگائی گئی عارضی مویشی منڈی میں انتظامیہ بیوپاریوں کوسہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے پانی کی فراہمی کیلئے بور کرا دیا گیا ہے اورحوض بھی بنوائے گئے ہیں۔ لیکن جانوروں کو پینے کا پانی میسرنہیں۔

منڈی میں محکمہ لائیوسٹاک کا کیمپ تولگا دیا گیا لیکن جانوروں کی ویکسینیشن نہیں کی جارہی۔ بیوپاریوں نےشکایات کی ہیں کہ منڈی کے داخلی دروازے پرجو پولیس اہلکار تعینات ہیں وہ جانورمنڈی میں لانے کے دام وصول کر رہے ہیں۔ بیوپاریوں کی حکومت سے اپیل ہے کہ ان واقعات کا نوٹس لے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv