لاہورچڑیا گھر انتظامیہ کا سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بڑا قدم ، ڈائریکٹر آفس میں بائیو میٹرک سسٹم لگا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا تھا کہ زو کا سٹاف ایک سو ستر افراد پر مشتمل ہے، ان کی حاضری کو رجسٹرڈ پر لگایا جارہا تھا،جس پر کافی تحفظات دیکھنے میں آ رہے تھے،شکایات کے پیش نظر سٹاف کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے کےلئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا گیا ہے۔
Comments