Social

کلثوم نواز کے کورنگ امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار

این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے کورنگ امیدوار میاں نعمان نے کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کردیا۔

میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے بیگم کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے میاں نعمان کورنگ امیدوار ہیں۔

نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے میاں نعمان نے کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ پارٹی قیادت کا حکم ہے کہ کاغذات واپس نہ لوں۔

میاں نعمان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ہی مسلم لیگ (ن) کی اصل امیدوار ہیں اور وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے۔

میاں نعمان نے کہا کہ کلثوم نواز شیر اور وہ لیپ ٹاپ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے جس کے تحت عوامی تحریک کے امیدوار چوہدری اشتیاق نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv