Social

پاکستان نے امریکی الزامات مسترد کردئیے

قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے خلاف تمام امریکی الزامات کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اربوں ڈالر کی امداد دئیے جانے کی باتیں غلط ہیں۔ افغانستا ن میں امن و ا ستحکام میں پاکستان کا اپنا مفاد ہے۔ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے سے امن قائم نہیں ہوگا ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کی موثر کارروائی دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہند ،ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔ افغانستان میں چھپے ہوئے دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغان جنگ پاکستان میں نہیں لڑ ی سکتی ۔ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا ۔ہمسایہ ممالک بھی ا پنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں۔ قومی سلامتی کمیٹی نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن ا سٹیٹ کا کردار ادا کیا۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر ملک سے زیادہ قربانیاں دیں لیکن پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا۔ اجلاس میں چین کی طرف سے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کیا گیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان نے دورہ سعودی عرب پر کمیٹی کو اعتماد میں لیا ۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹرمپ کے پالیسی بیان پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv