Social

نوازشریف کی زیرصدارت این اے 120 کے ضمنی انتخاب پرمشاورتی اجلاس

سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا جس میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب پرمشاورت کی گئی۔
نیوزکے مطابق جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، پرویز رشید، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر، ماجد ظہور، ملک پرویز، علی ایاز صادق، میاں مرغوب بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جب کہ کلثوم نوازکے لندن میں حلق کے کینسرکی تشخیص کے بعد حلقے میں انتخابی مہم چلانے کی حکمت عملی پربھی غورکیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv