ہربنس پورہ میں قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق چھ ڈاکو ہربنس پورہ میں قبرستان کے قریب ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ شہریوں نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہوئے ون فائیو پر اطلاع کر دی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ دو طرفہ فائرنگ میں چار ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشیں میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیں۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عاطف، عمیر، نوید، عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
Comments