Social

خواجہ عمران نذیر نے کانگواورسوائن فلو سے بچاؤ کے حوالے سے جائزہ لیا

صوبائی وزیرپرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرکی زیرصدارت سی ای اوزہیلتھ کی ویڈیوکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانگو اورسوائن فلو سے بچاؤ کے لئےاقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

خواجہ عمران نذیر نے سی ای اوزہیلتھ کو ہدایت کی کہ کانگو اورسوائن فلوکے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر بچاؤ کے اقدامات کو بہتربنایا جائے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کانگو اورسوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کی تشخیص اور بروقت علاج کے انتظامات کے ساتھ جنرل پریکٹیشنرزسے بھی رابطہ کار بڑھایا جائے۔

محکمہ لائیوسٹاک کی مدد سے قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کی کڑی نگرانی کی جائے اورتمام حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ کانفرنس میں ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف ،سی ای او ہیلتھ لاہورڈاکٹرسعید اختر، ویڈیولنک پر تمام اضلاع کےسی ای اوز ہیلتھ نےشرکت کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv