میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور ( Metropolitan Corporation Lahore ) کا9 واں ہاؤس اجلاس 30 اگست کو طلب کر لیا گیا۔ سپیکر میٹروپولیٹن کارپوریشن میاں محمد طارق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
سپیکر میٹروپولیٹن کارپوریشن میاں محمد طارق نے 9 واں ہاؤس اجلاس طلب کرلیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نویں ہاؤس اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ایم سی ایل کا اجلاس 30 اگست کو دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی جائے گی جبکہ ایجنڈے میں مفاد عامہ سے متعلق 22 قراردادیں شامل کی گئی ہیں۔
Comments