Social

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ رات قیام بھی کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد 12 اگست کو پہلی بار کراچی کے دورے پر آئے تھے، انہوں نے ایک روزہ دورے میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جب کہ تاجر برادری سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج شام کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی ان کا استقبال کریں گے جب کہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں ہی قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آج رات نجی تقریب میں شرکت کریں گے اور کل اینگرو پاور پلانٹ پورٹ قاسم کا دورہ کریں گے جہاں انہیں ایل این جی ٹرمینلز کے انتظامات اور کام پر بریفنگ دی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv