Social

این اے 120 کا الیکشن: 44 امیدوار میدان میں، حتمی فہرست جاری

این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔

میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے اور میاں نعمان کورنگ امیدوار ہیں۔


جب کہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارا ہے تاہم عوامی تحریک اور پی ٹی آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے جس کے تحت عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری دستبردار ہوگئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر نے حلقے میں انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 44 امیدوار میدان میں ہیں۔

ریٹرننگ افسر محمد شاہد کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیئے گئے ہیں جب کہ ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 220 پولنگ اسٹیشن اور 573 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، پریزائیڈنگ افسروں سمیت عملے کا تربیتی پروگرام6 ستمبرسےشروع ہوگا۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ملی مسلم لیگ تاحال بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ نہیں اور اس کے امیدوار ایوب شیخ کو بطور آزاد امیدوار انرجی سیور کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک مشین کے تجربے کا فیصلہ کیا ہے جسے مخصوصی پولنگ اسٹیشنوں پر آزمایا جائے گا۔اس کے علاوہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر فوج کو تعینات کیا جائےگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv