Social

عمران خان، شیخ رشید اور طاہرالقادری کی نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان، شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی جب کہ وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست گزار شاہ جہاں کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ تینوں فریقین نے 2002 کے کاغذات نامزدگی میں درست حقائق نہیں بتائے جس بنا پر انہیں نااہل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ابتدائی سماعت کی تو درخواست گزار ہی کمیشن کے روبرو اپنی مؤقف کے دفاع کے لیے پیش نہ ہوئے جس پر کمیشن نے درخواست خارج کردی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست بھی نمٹا دی۔

وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔

پرویز ملک کے خلاف درخواست دائر کرنے والا درخواست گزار بھی کمیشن میں پیش نہ ہوا تاہم پرویز ملک کے وکیل نے پیش ہوکر کمیشن کو آگاہ کیا کہ ان کے مؤکل پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام ہے لیکن اب وہ انتخابی مہم سے دستبردار ہوچکے ہیں جب کہ ان کی جانب سے کسی ترقیاتی فنڈ کا استعمال بھی نہیں کیا گیا۔

پرویز ملک کے وکیل نے اپنے مؤکل کی دستبرداری کا حلف نامہ بھی جمع کرایا جو کمیشن نے تسلیم کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ ضمنی الیکشن میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv