Social

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز ہی مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مندی کا رجحان ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 437 پوائنٹس کی کمی رہی۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی جارہی ہے اور سرمایہ کار بے یقینی کی کیفیت میں نظر آتے ہیں۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 175 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 42 ہزار 500 کی سطح سے نیچے آگیا۔

پہلے کاروباری سیشن میں انڈیکس مزید نیچے کی طرف گیا اور 230 پوائنٹس کی کمی دیکھی جانے لگی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار 410 کی سطح پر آگیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv