Social

کراچی میں بدھ سے طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے بدھ سے شہر میں طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں کل سے رکنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی علاقوں سے ہوا 18 سے 24 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے جس میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بھارت کے شمال مشرق میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے جو منگل کی رات تک کراچی پہنچ جائے گا جس کے باعث منگل کی رات سے ہی شہر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بدھ سے شدید ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے، شدید بارشیں شہر میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے تاہم کراچی میں سمندری طوفان کا کوئی خدشہ نہیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہےکہ بدھ سے کراچی کے علاوہ سکھر اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس کے علاوہ بدھ سے قلات، ہزارہ، ڈیرہ اسماعیل خان کے چند علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv