ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں لیکن وقت نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے پاکستان افغان پالیسی بیان کے دوران اسلام آباد کو مورد الزام ٹھہرانے کے بعد سے پیدا صورتحال پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی اعلیٰ حکام ملاقات کی درخواست کی تھی ۔
پاکستان نے الزامات کے جواب میں امریکی سفارت کار کو ایلس ویلز سے ملاقات کا وقت دینے سے انکار کردیا۔
امریکی سفارت خانے کی طرف سے امریکی نائب وزیرخارجہ کے 28 اگست کے دورہ پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کا وقت مانگا تھا جس پر دفتر خارجہ کی جانب سے حکام کے مصروف ہونے کا پیغام دیا گیا تو مجبوراًایلس ویلز کی آمد ملتوی کردی گئی۔
Comments