بھارت میں سکھوں کے روحانی پیشوا گورو گرمیت رام رحیم سنگھ کو دو خواتین کو زیادتی کا نشانے بنانے کے مقدمے میں آج سزا سنائی جائے گی۔
ریاست ہریانہ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، ریاست بھر میں تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں معطل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
گورو گرمیت سنگھ کو روہتک کی جیل میں ہی سزا سنائی جائے گی جب کہ سیکیورٹی کے پیش نظر سزا سنانے والے جج کو ہیلی کاپٹر میں ہریانہ کی جیل لایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں گورو گرمیت سنگھ کو کم از کم عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گورو گرمیت رام رحیم سنگھ 2002 میں اپنی دو عقیدت مند خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مرتکب پائے گئے ہیں جن پر 25 اگست کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایک عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔
فرد جرم عائد ہونے کے بعد گورو گرمیت سنگھ کو فوری طور پر حراست میں لیا گیا تو ان کے عقیدت مند مشتعل ہوگئے اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 38 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی
Comments