Social

پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا بطور گواہ نیب میں پیش

پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیا بطور گواہ نیب افسران کے سامنے پیش ہوگئے۔
نیوز کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بطور گواہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے جہاں انہوں نے شریف فیملی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے سلسلے میں نیب حکام کے سوالات کے تفصیلی جواب دیے۔

واجد ضیا رینجرز کے سیکیورٹی سکواڈ کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچے۔ نیب نے جے آئی ٹی کے تمام ارکان کو بطور گواہ شامل تفتیش کیا ہے۔ واجد ضیاء کل نیب لاہور میں بھی پیش ہوکر بیان قلمبند کرائیں گے۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پاناما کیس میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز 10 ستمبر تک احتساب عدالت میں دائر کردیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز نے نیب لاہور اور راولپنڈی کو پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے قبل پیش کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔ نیب لاہور اورراولپنڈی شریف فیملی اور دیگر کیخلاف مشترکہ انوسٹی گیشن کررہے ہیں


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv