پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں ہزاروں چینی شہری پاکستان آرہے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کی مطابق ہزاروں چینی باشندے سیکورٹی خطرات کو مسترد کرکے روزگار کی تلاش میں پاکستان آرہے ہیں۔ چینی حکومت سی پیک منصوبے پر پاکستان میں 57 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔
بعض چینی باشندے پاکستان میں چینی زبان سکھانے کے اسکول کھول رہے ہیں تو بعض چینی کھانوں کے ہوٹلز کا کاروبار شروع کررہے ہیں۔ زیادہ تر شہری پاکستان میں تجارت کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ پاکستان آنے والے چینی شہری اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ یہاں کون سی مصنوعات زیادہ مقبول ہوں گی یا پاکستان میں کون سی مصنوعات سستے داموں بنا کر دیگر ممالک کو برآمد کی جاسکتی ہیں۔
Comments