سپریم کورٹ نے شہر قائد میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کثیر المنزلہ عمارتوں پر پابندی کیخلاف حکم امتناع کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے معاملے پر حکومتِ سندھ، کنٹونمنٹ بورڈ، کے پی ٹی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک کے لئے ملتوی کردی۔ کراچی میں عدالتی واٹرکمیشن کے حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں تعمیراتی کمپنیوں کی تنظیم آباد اور دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
Comments