محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ شہرقائد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے بعد تند وتیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
نیوز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے اور آج بھی سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند ہیں جب کہ شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 39 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے تاہم گرمی کی اس شدت کے باوجود محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔
Comments