میو ہسپتال کی پارکنگ کا ٹھیکہ تین کروڑ ایک لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا، ٹھیکے کی مدت تین سال ہو گی، کنٹریکٹر پارکنگ کو جدید طرز پر استوار کرنے کے ساتھ ای پارکنگ متعارف کرائے گا ۔
میو ہسپتال کی پارکنگ کا ٹھیکہ تین کروڑ ایک لاکھ روپے سالانہ پر نیلام کر دیا گیا ۔ مصطفیٰ سنز نے سب سے زیادہ بولی دے کر ٹھیکہ حاصل کیا ۔ پارکنگ کا ٹھیکہ تین سالہ مدت کیلئے دیا گیا ہے جس کیلئے ٹھیکیدارا مجموعی طور پر نو کروڑ تین لاکھ روپے ادا کرے گا ۔ رواں برس میو ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ کنٹریکٹر پارکنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے گا اورہسپتال میں ای پارکنگ متعارف کرائے گا ۔
Comments