سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لندن روانہ،سخت سکیورٹی میں جاتی عمرہ سے اولڈ ائیرپورٹ لایا گیا،نواز شریف فلائٹ نمبر ای کے 625 کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو لندن روانگی کے لئے سخت سکیورٹی میں جاتی عمرہ سے اولڈ ائیرپورٹ لایا گیا، روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، نواز شریف کینال روڈ اور مال روڈ کے راستے اولڈ ائیرپورٹ پہنچے، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف،آصف کرمانی اور برطانوی نژاد دوست عبداللہ جان ائیرپورٹ پر انکے ہمراہ تھے ، نواز شریف ایمریٹس کی فلائیٹ ای کے 625 کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف لندن میں اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید بھی وہیں گزاریں گے۔
Comments