Social

عوامی تحریک کے سربراہ کل دورے برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچیں گے

سانحہ ماڈل ٹاون پر انصاف کے حصول اور جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے عوامی تحریک کا لائحہ عمل تیار، ڈاکٹر طاہرالقادری کل پاکستان واپس پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون پر حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے عید کے بعد فیصل آباد اور ملتان میں احتجاجی دھرنے اور جلسے کیے جائیں گے حتمی منظوری ڈاکٹر طاہر القادری دیں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ کل برطانیہ کے ڈیڑھ ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

عید کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری جلسوں اور دھرنوں کے شیڈول کا اعلان کریں گے جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv