چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے، پیپلزپارٹی کل بروز جمعرات کرشن نگر میں جلسہ کرے گی۔ فیصلہ پیپلز پارٹی لاہور کے صدرعزیزالرحمان چن کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں فیصل میر، نصیر احمد، ایڈووکیٹ چودھری ظفر سمیت دیگر شریک ہو ئے۔ عزیز الرحمان چن کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اہم رہنما جلسے میں شریک ہوں گے۔
مشاورتی اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر عزیز الرحمان چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام میں آچکی ہے۔ این اے 120 کا معرکہ تاریخی ہو گا، ڈاکو چور ملک کو لوٹ کر فرار ہو رہے ہیں جلسے سے پارٹی اہم رہنما خطاب کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کہا کہ حکومت حلقے میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے ورنہ پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔
Comments